خرید بک لینک

درباره سایت

پاسداران حریم ولایت

آخرین مطالب

امکانات وب

لبیک یا حسین یعنی کہ ۔ ۔

اسلام پر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے ، لیکن اسلام کو کسی بھی چیز پر قربان نہیں کیا جا سکتا ۔ ۔ ۔ یعنی کہ اسلام قیمت رکھتا ہے ، کہ اس پر جان و مال و عزت و ناموس قربان کی جائے ۔ ۔ ۔

لبیک یاحسین یعنی کہ ۔ ۔ ۔

آپ تمام تر قوت و ہمت و جُرآت و آمادگی کے ساتھ ، ظالم کے خلاف کھڑے ہیں ۔ ۔ ۔ چاہے وہ ظالم ، آپ کے اندر ہو ، آپ کی فکر کے اندر ہو ، آپ کے جذبات کے اندر ہو ، آپ کے احساسات کے اندر ہو ، آپ کی طبیعت کے اندر ہو ، آپ کے رویے کے اندر ہو ، آپ کی خواہشات کے اندر ہو ، آپ کی چاہت کے اندر ہو ، آپ کی پلک کی جھپک کے اندر ہو ، آپ کے چلنے کی چال کے اندر ہو ، آپ کے الفاظ کے اندر ہو ، آپ کے لہجے کے اندر ہو ، یا آپ کی زبان کے اندر ہو ۔ ۔ ۔

لبیک یا حسین یعنی کہ ۔ ۔ ۔

آپ ہر بیرونی ظالم کے خلاف پوری قوت سے کھڑے ہیں ، چاہے وہ آپ کے کسی محبوب رشتے کی صورت میں ہو ، آپ کے گھر ، خاندان ، عزیز و اقارب میں سے ہو ۔ ۔ ۔ آپ کی گلی ، محلے ، گاؤں ، قصبے ، شہر سے ہو ۔ ۔ ۔ آپ کے ملک و قوم و ملت میں سے ہو ۔ ۔ ۔ چاہے وہ آپ کا ہم فکر ، ہم خیال ، ہم زبان ، ہم قبیلہ ، ہم رنگ ، غمگسار ، ہمنوا ، وفادار ، جانثار ، ہی کیوں نہ ہو ۔ ۔ ۔

لبیک یا حسین یعنی کہ ۔ ۔ ۔

آپ ہر ملکی ، علاقائی اور عالمی سرکش و استعمار و ظالم و جابر و فاسق و منافق کے خلاف کھڑے ہیں ۔ ۔ ۔ چاہے وہ جس بھی مکتب و مسلک و رنگ و نسل و زبان و قبیلہ و قوم و ملت سے ہو ۔ ۔ ۔

لبیک یا حسین یعنی کہ ۔ ۔ ۔

آپ ہر مظلوم کے ساتھ اس کی مدد ، اس کی حمایت ، اس کی غمگساری ، اور اس کے ہر درد میں ۔ ۔ ۔ اپنی جان و مال و عزت و ناموس کے ساتھ مکمل اخلاص سے برابر کے شریک اور کھڑے ہیں ۔ ۔ ۔ چاہے وہ آپ کا ہم فکر ہے یا نہیں ہے ، چاہے وہ کسی بھی رنگ و نسل و زبان و قوم و ملت و ملک و براعظم سے ہو ۔ ۔ ۔

لبیک یا حسین یعنی کہ ۔ ۔ ۔

آپ اپنے ارادوں ، اپنے وعدوں ، اپنی وفاؤں ، اپنی استقامت و شجاعت و شرافت و کرامت و حمیت و غیرت و حرمت کا ، ہر حال ہر صورت ہر لمحے ہر طرح سے پاس و لحاظ رکھیں گے ۔ ۔ ۔ اور انہیں جَو کے دانے کے برابر بھی زائل نہیں ہونے دیں گے ۔ ۔ ۔ نہ ہی اپنی انسانی حُرمت کا کسی بھی قیمت اور دنیا کے کسی بھی موتی کے بدلے سودا کریں گے ۔ ۔ ۔

لبیک یا حُسین یعنی کہ ۔ ۔ ۔

آپ ہر قسم کی ذمہ داریوں کے متعلق بیدار و ہوشیار و بابصیرت ہیں ۔ ۔ ۔ چاہے وہ آپ کی ماں کی خدمت ہو ، آپ کی تعلیمی کارکردگی ہو ، باپ کی فرمانبرداری ہو ، بھائی کی تربیت ہو ، بیوی کی عزت ہو ، معاشرے کے قوانین کا احترام ہو ، عزیز و اقارب کے ساتھ محبت و حمایت و صلہ رحمی ہو ، معاشرے میں مامور ذمہ داریوں میں ایمانداری ہو ، گلی محلے ملک و قوم کے جملہ امور میں ایمانداری ، وفاداری اور ہوشیاری و سچائی ہو ۔ ۔ ۔

لبیک یا حسین یعنی کہ ۔ ۔ ۔

تم میدان جنگ میں ہو ۔ ۔ ۔ ہر اندرونی اور بیرونی فرعون نما خدا کے خلاف ۔ ۔ ۔ اور ہر لمحہ جنگ میں ان کے خلاف رہو گے ، کبھی غفلت نہیں برتو گے ، سستی اور تنگ دلی کا اظہار نہیں کرو گے ۔ ۔ ۔ چاہے دنیا تم پر تہمتیں لگائے ، تمہیں بدنام کرے ، تمہیں زدوکوب کرے ، تمہیں تنہا کر دے ، قید کر دے ، جلا وطن کرے ، یا ذبح کر دے ۔ ۔ ۔

لبیک یا حسین یعنی کہ ۔ ۔ ۔

تم قرآن کو خود سے جدا نہیں ہونے دو گے ، اور اسلام کو کسی بھی قیمت پر تنہا نہیں چھوڑو گے ۔ ۔ ۔ چاہے ساری دنیا ہی تمہارے خلاف کیوں نہ ہو جائے ۔ ۔ ۔ چاہے تم بھری دنیا میں ایک ہی تنہا مسلمان ہی کیوں نہ بچ جاؤ ۔ ۔ ۔ تم کھڑے رہو گے ، اور اپنے جگر کا خون جمع کر اپنی گردن حاضر رکھو گے ، ہر اُس خنجر کے خلاف جو اسلام کی گردن پر چلنے کیلئے تحریک میں آئے ۔ ۔ ۔ چاہے وہ اسرائیل ہو ، امریکہ ہو ، یورپی استعمار ہو ، بھارت ہو ، میانمار ہو ، یا کوئی اسلام نُما خنجر ہی کیوں نہ ہو ۔ ۔ ۔ یا کوئی ایسا خنجر ہو ، جس پر " میڈ فرام اسلام " لکھا ہو ۔ ۔ ۔ چاہے یہ خنجر تمہاری ماں کی طرف سے ہو ، یا خود تمہاری طرف سے ہی کیوں نہ ہو ۔ ۔ ۔


لبیک یا حسین یعنی کہ ۔ ۔ ۔

حق و باطل کے معرکے میں تم ، تمہاری جان ، مال ، آل و اولاد ، بیوی بچے اور وہ ہر چیز حاضر قربانی کیلئے حاضر ہے جو خدا نے تمہاری ملکیت میں دی ہے ۔ ۔ ۔ اور تمہیں انہیں اپنے سامنے ذبح ہوتے اور تڑپتے دیکھو گے ۔ ۔ ۔

برچسب: نویسنده: متین رنجبر تاريخ: يکشنبه 9 مهر 1396 ساعت: 21:05

صفحه بندی