خرید بک لینک

درباره سایت

پاسداران حریم ولایت

آخرین مطالب

امکانات وب

** امام کے لقب (رضا ) کی تشریح **
عبد العظیم حسنی نے سلیمان مروزی سے روایت کی ہے کہ ساتویں امام موسیٰ کاظم اپنے فرزند علی (ع ) کو " رضا " کے نام سے پکارتا ہوں اور مجھے " ابا الرضا " کہ کر پکارو اور کبھی کبھار آپ کو کنیت اور یا ابا الحسن کہ کر پکارا جاتا تھا....
(پانچ اماموں کی کنیت ابو الحسن تھی ... علی ابن ابی طالب، علی ابن الحسین ، موسیٰ بن جعفر، علی بن موسیٰ الرضا اور علی بن محمّد ، یہ کنیت پہلے اور آٹھویں امام کے لیے زیادہ مستعمل رہی ہے.)
جواد الائمہ فرماتے ہیں کہ میرے والد ماجد کا نام خداوند تعالیٰ نے رضا رکھا چونکہ ان کو خدا نے پسند فرمایا تھا اور آسمانوں میں ان کو پسند کیا گیا اور دوست و دشمن نے آپ کو پسند کیا اور آپ سے راضی تھے .... ہاں !! امام رضا (ع) ایسے امام ہو گزرے ہیں جنہیں حامی و مخالف دونوں محاذوں پر پسند کیا گیا (ابجد اور جمل کے مطابق لفظ رضا، ایک ہزار ایک عدد کے مترادف ہے اور یہ عدد خداوند تعالیٰ کے ناموں کے مطابق ہے جیسا کہ جوشن کبیر میں مشہور و معروف ہے)..
آپ اگرچہ " رضا " کے لقب سے مشھور ہوے اور آپ کی کنیت ابو الحسن و نام مبارک " علی " قرار پایا...
* نصر بزنطی کا قول ہے :
" میں نے حضرت محمّد تقی علیہ السلام سے عرض کی کہ مامون نے آپ کے والد گرامی کا نام رضا رکھا اور ان کو اپنا ولی عہد بنایا.. امام نے قسم اٹھا کر کہا ، یہ جھوٹ ہے ! یہ لقب پروردگار عالم کی طرف سے ودیعت ہوا کیوں کہ آسمان میں خداوند تعالیٰ اور زمین پر پیغمبر اسلام اور ان کے اوصیا آپ سے راضی و خوشنود تھے... نصر کا کہنا ہے کہ میں نے عرض کیا تو کیا آپ کے اجداد سے راضی نہیں تھے کہ صرف آپ کے والد گرامی کے لیے یہ لقب مخصوص قرار پایا ؟؟
امام نے فرمایا : خداوند تعالیٰ اور پیغمبر اسلام س ان سے راضی و خوشنود تھے لیکن چونکہ میرے والد گرامی سے دشمن بھی راضی و خوشنود تھے اور یہ امر میرے اجداد میں سے اور کسی کے لیے مخصوص نہیں ہوا لہذا آپ کا لقب " رضا " قرار پایا .......
لیکن بعض معتبر کتب میں آپ کے دوسرے القابات کا بھی ذکر کیے گئے ہیں ... مثلا
فاضل، رضی، وفی، قرة عین المومنین، سلطان السلاطین ، شمس الشموس، غریب الغربا، غوث الهافآن، أمام الرؤوف ، عالم آل محمّد، ضامن آھو ، قبلہ ہفتم امام ہشتم، سراج الله نور الهدى، مكيدة الملحدين ، كفو الملك، كافى الخلق، رب السریر، رب التدبیر و صدیق وغیرہ.....
محتاج دعا ....

برچسب: امام,تشریح, نویسنده: متین رنجبر تاريخ: چهارشنبه 22 شهريور 1396 ساعت: 15:43

صفحه بندی